اگسٹا ویسٹ لینڈہیلی کاپٹر بدعنوانی معاملے میں ایک دوسرے کو گھیرنے میں مصروف برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہونا طے ہے۔
حکومت اور
اپوزیشن دونوں نے ہی اس مسئلے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے خلاف راجیہ سبھا میں خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کئے ہیں۔
ان نوٹسوں کے بارے میں پارٹیوں کے رہنما حکمت عملی اور سازشیں تیار کرنے میں مصروف کار ہیں۔